22-Dec-2023-حاصل اور لاحاصل کی جستجو
حاصل اور لاحاصل کی جستجو
زندگی ہمیں ہمیشہ دو راستوں کا انتخاب کرنے کو دیتی ہے ایک لا حاصل کا راستہ جس پر ہم ہمیشہ چل تو سکتے ہیں لیکن منزل پر پہنچ کر اسے حاصل نہیں کر سکتے ہیں۔اور دوسرا راستہ اصل کا راستہ ہوتا ہے جس پر دو قدم چلنے پر ہی کامیابی ہمارے مقدر میں لکھ دی جاتی ہے اور ہم ہر چیز کو حاصل کر لیتے ہیں ۔
لیکن انسانوں کی فطرت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ لاحاصل کی طرف ہی بھاگتا ہے خالی ہاتھ تھکن زدا لوٹنے کے لیے۔لاحل چیزیں ہی سب سے زیادہ ایٹریکٹ کرتی ہیں انسان کہ وہ حاصل سہی کا راستہ چھوڑ کر اسکی طرف بھاگے اور ساری زندگی داؤ پر لگا دے جبکہ حاصل کا راستہ اتنا ایٹریکٹیو نہیں ہوتا لیکن اس کی۔ سکون ہوتا ہے اللّٰہ کی یاد ہوتی ہے نماز ہوتی ہے روزہ ہوتا ہے غرض ی ہر عبادت ہوتی ہے جس سے سکون میسر ہوتا ہے۔لیکن انسان ان سب چیزوں سے گھبراتا ہے بس وہی لوگ ان سے سکون حاصل کر لیتے ہیں جا حاصل اور لاحاصل کو پہچان لیتے ہیں اور جو نہیں پہچان ہارے وہ لاحاصل کی جستجو میں نکل پڑھتے ہیں اور جب وہ لاحاصل کے راستے پر بھاگتے ہوئے تھک جاتے ہیں مایوس ہو جاتے ہیں تو حاصل کی طرف پلٹ آتے ہیں اور پھر انہیں سکون میسر ہو جاتا ہے جو وہ لاحاصل کی جستجو میں گوا چکے ہوتے ہیں اور پھر انہیں یقین ہو جاتا کہ لاحاصل کی طرف کچھ بھی نہیں ہے سواے ڈپریشن،سردرد،مایوسی، بےسکونی کے۔اس لیے انسان کو ہمیشہ حاصل کی ہی جستجو کرنی چاہیے جو حاصل ہو سکے جو میسر ہو کیونکہ لاحاصل انسان کو ہمیشہ صرف تھکاتا ہے اور کچھ نہیں کرتا ۔۔۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں
اللّٰہ حافظ